Official Web

رونالڈو سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فٹبالربن گئے

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا اور  وہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالربن گئے۔

پرتگال کےاسٹار فٹبالر نے یورو کوالیفائر میں "Liechtenstein” کے خلاف کیرئیر کا 197 واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 کرسٹیانو رونالڈو نے کویت کے فارورڈ بدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 یوروکوالیفائرمیں پرتگال نے لینسکٹسٹن کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں رونالڈو نے دو گول اسکور کیے۔