Official Web

بیان پر قائم ہوں، عمران درست کہتا ہے کہ زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان درست کہتا ہے کہ آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ان کا منصوبہ عمران خان کو نااہل اور مائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا ت حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آ گئی ہے، میرے وکیل نعیم حیدرنےتھانےمیں بیان جمع کروا دیا ہے جو پولیس لینے سے انکاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہر حال میں گرفتار کیا جائے، پہلے لال حویلی پر قبضہ کیا جو ہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضےکوختم کر دیا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظار حسین ہیں، باقی پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جا رہا ہے۔

%d bloggers like this: