Official Web

آئی ایم ایف وفد نویں جائزہ اجلاس کیلئے پاکستان پہنچ گیا

لاہور : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد نویں جائزہ اجلاس کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے ، اقتصادی جائزہ کیلئے آج سے مذاکرات شروع ہو نگے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا جو کہ دس دن تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں چار دن تک تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) اور وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال، معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ اور مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔