Official Web

حمائمہ ملک کے سابق شوہر شمعون عباسی کا فیروز خان کے معاملے پر ردِعمل

کراچی: فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک کے سابق شوہر اداکار شمعون عباسی نے فیروز کے معاملے پر ردِعمل دیا ہے۔

شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں فیروز خان اور ساتھی فنکاروں کے درمیان جاری تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے مداح مجھ سے فیروز کے معاملے پر سوال کر رہے ہیں میں دوسروں کے ذاتی مسائل میں نہیں پڑتا لیکن اب مجھ سے پوچھا گیا ہے تو مجھے جواب دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فیروز کے معاملے پر فیصلہ کرنے والا کون ہوتا ہوں مجھے بھی گھریلو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا میری شادی فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک سے ہوئی تھی ہم نے اچھا وقت گزارا لیکن میاں بیوی کے درمیان مشکلات بھی آتی ہیں۔

Shamoon Abbasi pens cordial post after ex-wife Humaima Malik's account of  'abusive marriage'

شمعون کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگ سوشل میڈیا پر اپنے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جب انہیں سوشل میڈیا کا سہارا ملتا ہے تو وہ اسٹار بن جاتے ہیں، اداکار عوامی شخصیت بن جاتے ہیں، مگر یاد رکھیں کہ اگر سوشل میڈیا آپ کو اسٹار بنا رہا ہے تو تنازعے کے بعد آپ کے کیریئر کو برباد کرنے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔

شمعون عباسی نے فیروز خان کے ساتھ اپنے ذاتی تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیروز خان کو تب سے جانتے ہیں جب وہ ایک چھوٹے سے بچے تھے شمعون کا کہنا تھا کہ فیروز بہت محبت کرنے والا اور فرمابردار شخص ہے۔

اداکار نے کہا کہ ’فیروز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور کسی کو اس میں نہیں پڑنا چاہیے، اب جن اداکاروں نے فیروز کے بارے میں بات کی ہے یا  قانونی کارروائی کر رہے ہیں میں فیروز خان کا سائیڈ نہیں لے رہا لیکن اگر آپ کسی کے ذاتی معاملے پر بولتے ہیں تو نتائج بھگتنے پڑتے ہیں‘۔

 

humaima malik shamoon abbasi wedding pics | Top News

شمعون عباسی نے فنکاروں کو مشورہ دیا کہ پاکستان شوبز ایک چھوٹی سی انڈسٹری ہے اور فنکاروں کو اس انڈسٹری میں کمائی ہوئی شہرت اور اپنے وقت کو اس طرح کی لڑائیوں میں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی اور فیروز خان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم شادی کے دو سال بعد 2012 میں ہی اس جوڑی نے راہیں جُدا کر لیں تھیں۔