Official Web

چین ہمیشہ ترقی پزیر ممالک کا مخلص دوست اور شراکت دار ہے

سال نو کے موقع پر  چین کے نئے وزیرخارجہ چھین کانگ نے افریقہ کا دورہ کیا۔  چین کی سفارت کاری کی یہ روایت مسلسل 33 برسوں سے جاری ہے۔جس سے چین اور افریقہ کے درمیان گہری روایتی دوستی اور افریقی ممالک کی ترقی کے لیے چین کی پختہ حمایت کا اظہار  ہوتا ہے۔

دس سال قبل چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ افریقہ کا دورہ کیا۔ اسی دوران انہوں نے افریقہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کا تصور پیش کیا۔جس کی روشنی میں چین اور افریقہ کے تعلقات میں نمایاں ثمرات ملے ہیں۔
نومبر دو ہزار بائیس میں منعقدہ جی 20  سمٹ میں چینی صدر نے جی 20  میں افریقی لیگ کی شرکت کی حمایت کی۔
چین تسلسل کے ساتھ  قرض کے دباو کو کم کرنے میں افریقی ممالک کی مدد کر رہا ہے۔تاحال چین نے 19 افریقی ممالک کے ساتھ قرض کی ادائیگی کو موخر کرنے کے معاہدوں پر دستحط یا اتفاق رائے کیا ہے۔
دو ہزار بائیس کے اواخر میں صدر چین نے سعودی عرب میں چین – عرب ممالک سمٹ اور چین -خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی اور چین -عرب ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر روشنی ڈالی۔اعدادوشمار کے مطابق سال دو ہزار بائیس میں چین اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی حجم تین کھرب تیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
علاوہ ازیں چین کا لاطینی امریکی ممالک اور آسیان ممالک کے ساتھ بھی تعاون مزید قریب سے قریب تر ہوتا جارہا ہے۔
گزشتہ سال کا جائزہ لیں، ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے چین نے دوسرے ترقی پزیر ممالک کے ساتھ برابری، خلوص اور باہمی امداد کے حامل تعلقات کو فروغ دیا ۔ مستقبل میں چین ترقی پزیر ممالک کے ساتھ اتحاد و تعاون کو مزید وسعت دے گا ۔