Official Web

شی جن پھنگ کا جشن بہار کی آمد سے قبل چینی افواج کی جنگی تیاریوں کا جائزہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اٹھارہ تاریخ کو بیجنگ سے چینی افواج کی جنگی تیاریوں کا ورچوئل معائنہ کیا اور چینی افواج کے لیے جشن بہار کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔متعلقہ فوجی دستوں سے بات چیت کے بعد شی جن پھنگ نے ان کے پیشہ ورانہ امور کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فوجی دستے تہوار کے موقع پر اپنی جنگی تیاریاں جاری رکھیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنائیں۔ساتھ ساتھ انہوں نے زور دیا کہ جشن بہار کے دوران فوجی اہلکاروں کے حالات زندگی کو بھی بہتر بنایا جائے۔