Official Web

دھند کے باعث بند موٹر ویز موسم بہتر ہونے کے بعد ٹریفک کیلئے کھل گئیں

پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث بند کی گئی موٹر ویز کو موسم بہتر ہونے کے بعد ٹریف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور موٹر وے ایم 5 شجاع آباد، جلالپور انٹرچینج بند کی گئی۔

 

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک بند کی گئی جبکہ موٹر وے ایم ون پر برہان تا صوابی سوات ایکسپریس وے پر کرنل شیرخان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل رہی۔

 

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں اور  مکل احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کے بعد تمام موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔