Official Web

امریکا نے پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کردی

امریکا نے پہلے سکستھ جنریشن بمبار طیارے ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کردی 

جدید بمبار طیارے کی تقریب رونمائی کیلیفورنیا میں ہوئی جس میں امریکی افواج کے حکام نے بھی شرکت کی۔

پہلا سکستھ جنریشن بمبار طیارہ ’بی 21 ریڈر‘ امریکی وزارت دفاع کی کنٹریکٹر کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ جدید طیارہ روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ  طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا۔

خبرایجنسی کےمطابق یہ طیارہ امریکی جوہری نظام کا اہم حصہ ہوگا جس میں ایسے ہتھیار موجود ہیں جنہیں زمین، فضا اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔

امریکی وزیردفاع  لائیڈ آسٹن کا کہنا تھاکہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام بھی بی 21 طیارے کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا  اور  بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

امریکی فضائیہ نے بی 21 کے کم از کم 100 طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

%d bloggers like this: