Official Web

الیکشن جب بھی ہو پی ڈی ایم جماعتوں کو شکست ہو گی، مسرت جمشید چیمہ

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ‏جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا PDM کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے، اسی لئے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کرا چکا ہے، شہباز اینڈ پارٹی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ان کے وزراء آپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں جلد ہی پی ڈی ایم ٹولہ ایک دوسرے کیخلاف بیانات کا بازار گرم کرے گا، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔