Official Web

گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کی کیمبرج میں کامیاب سرجری

لاہور: (ویب ڈیسک) گولڈ میڈلسٹ اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں کامیاب سرجری ہوگئی۔

سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی، انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں، دو جگہ پر سرجری کرنا پڑی ہے لیکن میں مکمل طور پر مطمئن ہوں، ارشد وارئیر ایتھلیٹ ہیں، جلد مکمل فٹ ہوں گے۔

تاہم سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا ہے، ایک ہفتے تک ارشدندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ری ہیب کریں گے۔

انگلینڈ سے واپسی پر ارشد ندیم لاہورمیں اپنے کوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی بحالی پروگرام مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے کہنی کی انجری کے باوجود کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا، وہ گزشتہ برس اولمپکس میں کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، علاج کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور ایشین چیمپئن شپ 2023 میں حصہ لیں گے۔