Official Web

عبداللہ اور امام نے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بنادیا

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور  امام الحق نے ریکارڈ بنالیا۔

انگلینڈ کے خلاف امام الحق اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کردی۔

عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔

پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 114 اور امام الحق 121 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل1984 میں محسن حسن اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تھا۔