Official Web

چین کی ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی تیزرفتار ترقی

رواں سال کے آغاز سے ہی چین کی صنعتی اپ گریڈنگ اور ترقی کا رجحان جاری ہے، جس میں اعلیٰ تکنیکی مواد اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات زیادہ نمایاں ہیں۔
چین کا صنعتی شعبہ ڈیجیٹل، انٹیلیجنٹ  اور گرین تبدیلی کو فروغ دے رہا ہے۔ جس سے چین کی معیشت میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور یہ  اپ گریڈہورہی ہے۔
صنعتی اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری بھی تیز ہو گئی ہے۔اس سال کے آغاز ہی سے  نئی توانائی اور نئی ادویات جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دیا گیا ہے۔ اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں، ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 20.5 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ تمام سرمایہ کاری کی شرح نمو سے 14.7 فیصد زیادہ ہے۔
ریاستی کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے انڈسٹریل اکانومی ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر  شو چاؤ یوان کے مطابق مسلسل کوششوں اور سرمایہ کاری کے بعد، چین  کی اقتصادی ترقی کی مضبوط صنعتی بنیاد فراہم کردی گئی ہے۔ چین کی ہائی ٹیک صنعت معاشی ڈھانچے  میں تبدیلی، اپ گریڈنگ اور اعلیٰ معیاری ترقی کی ایک اہم قوت بن گئی ہے ۔

 

%d bloggers like this: