Official Web

وزیراعظم کا اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے مرحوم اسماعیل تارا کی بلندی درجات کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، اسماعیل تارا نے پاکستان میں مزاح کو آرٹ کی ایک صنف کے طور پر مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے ناظرین کے ذہنوں پر انکی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ففٹی ففٹی میں ان کی اداکاری یادگار رہے گی، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

%d bloggers like this: