Official Web

مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسز نے مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسزنے مزید دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا، رواں سال 100 فلسطینی اسرائیلی فورسز اور شہریوں کی بربریت کا نشانہ بنے، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہید ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطین میں صیہونی فورسزکی بدترین کارروائیاں جاری ہیں، مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، رواں سال اسرائیلی فوجیوں کی بربریت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2015 کے بعد مغربی کنارےمیں فلسطینیوں کیلئے سب سے مہلک سال ثابت ہو رہا ہے، اکثریت کو صیہونی فورسز نے گولی مار کر شہید کیا جبکہ دیگرفلسطینی، مسلح اسرائیلی شہریوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

اعدادوشمارکے مطابق شہید ہونے والے ہر5 افراد میں سے ایک شہادت بچے کی ہے، نوجوان، راہگیر اور دیگر مظاہرین بھی شہداء کی اس فہرست میں شامل ہیں۔