Official Web

میٹا کی تحریر کو ویڈیو میں بدل دینے والی متاثر کن ٹیکنالوجی

میٹا کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی سے محض لکھ کر ویڈیو بنانے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

میک اے ویڈیو نامی سسٹم محض تحریر سے حقیقت کے قریب نظر آنے والی ویڈیو بناسکتا ہے۔

اس طرح کی ٹیکنالوجی حالیہ برسوں میں کافی نمایاں ہوئی ہے مگر اب بھی اس سے ٹیکسٹ سے صرف تصاویر ہی بنائی جارہی تھیں۔

مگر میٹا ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے اور ٹیکسٹ ٹو ویڈیوز بنانے والے اے آئی سسٹم کو تیار کیا ہے۔

اس بارے میں کمپنی کے محققین نے بتایا کہ ایسا ماڈل جو تحریر سے تصاویر بناسکتا ہے وہ مختصر ویڈیوز تیار کرنے کے لیے حیران کن حد تک مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

یہ سسٹم فی الحال عام افراد کے لیے دستیاب نہیں مگر دلچسپی رکھنے والے افراد اس فیچر کے حوالے سے سائن اپ فارم بھرسکتے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس سسٹم سے تیار ہونے والے مواد پر واٹر مارک موجود ہوتا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو معلوم ہوسکے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بتدریج اس ٹیکنالوجی کو عام افراد کو فراہم کرنا ہے، مگر ہم ابھی اس کی آزمائش کررہے ہیں۔

اس پر کام کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ ہماری تحقیق کا مقصد نقصان دہ یا گمراہ کن مواد کی تیاری کی روک تھام کرنا ہے۔

%d bloggers like this: