Official Web

امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان سے 500 برس کی بدترین تباہی، 17 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان کے باعث کم از کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 

سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 17 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، طوفان سے تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

طوفان سے تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو فائل
طوفان سے تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو فائل

فلوریڈا کی صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

دوسری جانب فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی گئی، سب سےزیادہ فورٹ مائرز  (Fort Myers) کا علاقہ متاثر ہوا ہے اور ریاست میں اب بھی 25 لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

ریاست میں اب بھی 25 لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔ فوٹو فائل
ریاست میں اب بھی 25 لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔ فوٹو فائل

متاثرہ ریاست کے ایک شہری کا کہنا ہےکہ طوفان کے دوران علاقے میں ایسی تباہی ہوئی ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرادیا گیا ہو۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق فلوریڈا کونشانہ بنانے کے بعد سمندری طوفان ‘آئن’دوبارہ شدت اختیار کرگیا، طوفان اب شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔