Official Web

پیوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں دھماکے کو ’عالمی دہشت گردی ‘قراردیدیا

روس کے صدر  ولادیمیر  پیوٹن نے  ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق  دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران زیر سمندرپائپ لائنوں میں لیکیج  کا معاملہ زیر غور آیا۔

دوران گفتگو روسی صدر پیوٹن نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کے خلاف تخریب کاری کو عالمی دہشت گردی قرار دیا۔

یاد رہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی دو روسی پائپ لائنز میں پُراسرار لیکیج کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

دونوں پائپ لائنز سویڈن اور ڈنمارک کے نزدیک بحیرہ بالٹک سے گزرتی ہیں اس حوالے سے یورپی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم ون اور ٹو میں گیس لیک سے پہلے دو زیرِ سمندر دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔