Official Web

فیروز اور علیزے میں علیحدگی کی خبریں، اداکار کا کیا کہنا ہے؟

معروف پاکستانی اداکار فیروز  خان اور  ان کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں ایک بار  پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمزپر اس وقت خبریں زیر گردش ہیں کہ شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں جبکہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔

 زیر گردش خبروں  کے مطابق  علیزے اب فیروز سے دور  رہنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب  فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔

تاہم ان خبروں کی تردید یا تصدیق کے لیے جیو ڈیجیٹل نے اداکار فیروز خان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں فی الحال اس معاملے کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا۔

 یاد رہے کہ فیروز اور علیزے نے 2018 میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

2020 میں جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکار نے ان خبروں کی واضح تردید کر دی تھی۔