Official Web

سیلاب کے بعد بحالی اورتعمیرنومیں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، چین

اسلام آباد: چین نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان سے تعاون اورمدد جاری رکھیں گے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سیلاب کی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان کی مدد اورتعاون جاری رکھے گا۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے محفوظ رہنے اور ان کی شدت میں کمی لانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔