Official Web

چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کی ترقی کا سفر جاری

اس وقت زیادہ سے زیادہ چینی نوجوان کیریئر سے متعلق اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے وسطی اور مغربی علاقوں کو ایک نیا انتخاب سمجھتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران چین کے 338 شہروں میں روایتی مینوفیکچرنگ اور اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں نئے رجسٹرڈ مارکیٹ پلیئرز  کی تعداد میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کے تناظر میں صنعتی کلسٹرز جیسے آلات کی تیاری اور نئی توانائی نے چین کے مشرقی ساحلی علاقوں سے اندرونی علاقوں تک بتدریج توسیع کی ہے، جس سے وسطی اور مغربی علاقے میں نئے صنعتی کلسٹرز کی تشکیل ہوئی ہے ۔پچھلی دہائی میں، علاقائی ترقی کے لیے اہم حکمت عملیوں نے وسطی اور مغربی علاقوں کو چین کے کھلے پن کے میدان میں نمایاں ترین مقام پر فائز کر دیا ہے۔
%d bloggers like this: