Official Web

سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کی ہمشکل ڈھونڈ نکالی

سوشل میڈیا پر اب تک کئی شخصیات کے ہم شکل وائرل ہوچکے ہیں جنہیں خاصی پذیرائی ملی ۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کی ہمشکل کے چرچے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین سجل کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

لڑکی کا نام فی الحال واضح نہیں ہے کیوں کہ جس اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سجل علی سے مشابہ لڑکی کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں اس اکاؤنٹ میں لڑکی کا نام ’ queenndaroo درج ہے۔

تاہم لڑکی کی تصاویر اور ویڈیو  دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اس کا چہرہ اور ہنسنے کا انداز سجل علی سے مشابہ ہے۔