Official Web

پاکستانی معیشت کو سری لنکا سے تشبیہ دینا درست نہیں: چینی قونصل جنرل

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چینی قونصل جنرل نے پاکستانی معیشت پر بیان جاری کیا ہے۔

چینی قونصل جنرل لی بیجیان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سی پیک پاکستانی معیشت کو جکڑنے نہیں بلکہ مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سری لنکا کی صورتحال سے تشبیہ دیا جانا درست نہیں، چین کی جانب سے پاکستان کو سستا قرضہ دیا جارہاہے اور چین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا قرض مجموعی قرضے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

%d bloggers like this: