Official Web

آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی خط، پاکستان نے دستخط کر دیے

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط (ایل اوآئی) پر دستخط کر دیے۔

لیٹر آف انٹینٹ کی موصولی کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا فیصلہ ہوگاجو24 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ بورڈ کی منظوری کے بعد ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگی۔

آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر آنے کے بعد عالمی و ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر سے بھی قرض ملنا شروع ہوگا۔