Official Web

کویت نے ایران میں 6 سال بعد اپنے سفیرکا تقرر کردیا

تہران: کویت نے ایران میں 6 سال کے بعد اپنے پہلے سفیرکا تقرر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی سفیربدر عبداللہ المنیخ نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو سفارتی اسناد پیش کیں، دوسری جانب کویت میں ایرانی سفیر پہلے سے ہی موجود ہے۔

خیال رہےکہ 2016 میں سعودی عرب میں مذہبی اسکالر شیخ النمر کی سزائے موت پر تہران میں احتجاج کے دوران سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے ایرانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

اس کے بعد ایران میں بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل کے پیش نظر کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو  واپس بلا لیا تھا۔