Official Web

چین کا تائیوان کے مشرق میں باقاعدگی سے فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

چین نے آبنائے تائیوان کے مشرق میں باقاعدگی سے فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا۔

 چینی میڈیا کے مطابق چین آبنائے تائیوان کے مشرق میں اب باقاعدہ فوجی مشقیں کیا کرے گا۔

 چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور  تائیوان کے درمیان تنگ سمندری راستے کی درمیانی لائن غیر سرکاری لائن آف کنٹرول ہے جسے عام طور پر چین اور تائیوان کے فوجی طیارے اور جنگی بحری جہاز عبور نہیں کرتے۔

اس کنٹرول لائن کی کبھی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی، پچھلی صدی میں امریکا نے اپنی عسکری ضروریات کے لیے یہ تصوراتی لائن بنائی تھی۔

واضح رہے کہ چین نے پچھلے ہفتے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر آبنائے تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔