عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے خود ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے اور ان 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن 25ستمبر کو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے قومی اسمبلی کے ان 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے تھے جس کے بعد آج الیکشن کمیشن نے ان 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3 ، این اے24چارسدہ 2، این اے 31پشاور5 ، این اے 45کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں ہوگا۔