Official Web

سجل علی ویب سیریز میں مادرِ ملت کا کردار نبھانے کیلئے تیار

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی  خوبرو اداکارہ سجل علی جلد ہی تقسیمِ برصغیر پر بننے والی ویب سیریز میں مادرِملت فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق  فلمساز دانیال کے افضل  کی تحریر کردہ  اور ہدایتکار ی میں بننے والی  ویب سیریز میں فاطمہ جناح کے بچپن سے لے کر جوانی اور جدوجہد آزادی ِپاکستان کے مناظر دکھائے جائیں گے۔

مادِملت پر بنائی جانے والی یہ سیریز تین سیزنز پر مشتمل ہوگی جبکہ ہر سیزن 15 اقساط پر مبنی ہوگا۔

ہدایتکار دانیال افضل کا کہنا ہے کہ پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی کا کردار اداکارہ سندس فرحان ادا کریں گی جب کہ دوسرے سیزن میں سجل علی ‘مادر ملت’ کا روپ میں نظر آئیں گی۔

سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز ‘مادر ملت’ کا کردار ادا کریں گی۔

یاد رہے کہ یہ سیریز ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے  البتہ اسے نجی ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جا سکتا ہے۔

%d bloggers like this: