Official Web

عمرہ زائرین کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

ریاض:  سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی۔

وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین کو سعودی عرب میں داخلے کیلئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں۔

تاہم غیرملکی زائرین کیلئے کورونا میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین اپنے قیام کے دوران مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔