Official Web

وزیر خارجہ بلاول سے چینی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی ہم منصب وانگ ژی کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع  پر ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی مفادات کیلئے اسٹریٹجک رابطے مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے ملاقات میں دو طرفہ باہمی روابط کے فروغ اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

%d bloggers like this: