Official Web

پہلی مرتبہ ٹام کروز کی فلم ایک ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب

نیویارک: 4 دہائیوں کے کیرئیر میں  پہلی مرتبہ ’ٹاپ گن میورک‘  ٹام کروز کی ایسی پہلی فلم بن گئی ہے جو کہ دنیا بھر سے 1 ارب ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو  ٹام کروز کی  ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’ٹاپ گن میورک‘ دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کاسنگ میل عبور  کرنے میں کامیاب رہی اور  یہ ایک ارب ڈالرز  کمانے والی کلب کی50 ویں فلم ہے۔

فلم نے شمالی امریکا میں 52 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز جبکہ دیگر ممالک سے 48 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز کمائےٹاپ گن میورک 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئل ہے جو ٹام کروز کے کیرئیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوئی تھی اس نئی فلم میں بھی لڑاکا طیاروں کے سانسیں روک دینے والے اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں۔


اس سے قبل ٹام کروز کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم 2018 کی مشن امپاسبل فال آؤٹ تھی جس نے 79 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

واضح رہے کہ  ’ٹا پ گن میورک‘ 27 مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم ابھی مزید کمائے گی۔