Official Web

پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی

لاہور:  پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی، سری لنکا سے شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔

ایک درجہ ترقی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

انگلینڈ دوسرے نمبر موجود ہے جبکہ بھارتی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

%d bloggers like this: