Official Web

توانائی بحران، کراچی سمیت سندھ میں بازاررات نو بجے بند کرنے کا حکم

کراچی سمیت سندھ میں تمام بازار، دکانیں، مارکیٹس اورشاپنگ مال رات 9 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

کراچی سمیت سندھ میں تمام بازار، دکانیں، مارکیٹیں اورشاپنگ مال رات 9 بجے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں تمام شادی ہالز اوربینکوئٹ میں شادی اوردیگرتقاریب رات  ساڑھے دس بجے تک ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صوبے میں ہوٹل ،کافی شاپ اورکیفے رات گیارہ بجے بند کئے جائیں گے۔