Official Web

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں گیارہ امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 852 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 35 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار341 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام رکھا گیا۔

%d bloggers like this: