Official Web

يوکرين کیلئے مزيد 40 ارب ڈالر کی امريکی امداد

کیف:  امريکی ڈيموکريٹس يوکرين کو اضافی 40 ارب ڈالر کی امداد فراہم کريں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوزف بائيڈن نے انسانی بنيادوں پر مدد اور عسکری مدد کی مد ميں 33 بلين ڈالر مانگے تھے مگر ڈيموکريٹس 40 بلين ڈالر فراہم کرنے کی تياری ميں ہيں، جس سے يہ تاثر ملتا ہے کہ روسی جارحيت کے خلاف امريکا کی دونوں بڑی سياسی جماعتيں يکساں موقف کی حامل ہيں۔

امریکی صدر کے مطابق کانگريس اگلے امدادی پيکیج کی منظوری جلد دے دی گی تاکہ اسلحے کی فراہمی ميں رکاوٹ نہ آئے۔ يہ امريکا کی ’لينڈ ليز‘ حکمت عملی کے تحت کيا گيا ہے، جو دوسری عالمی جنگ کے وقت بھی اپنائی گئی تھی جب امريکا اپنے يورپی اتحاديوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔