Official Web

چین اور پاکستان سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی کا فروغ جاری رکھیں گے ،چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار نے ترجمان چاؤ لی جیان سے چین پاکستان تعاون سے وابستہ امور پر سوال  پوچھا۔اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جن کے درمیان مختلف شعبوں میں وسیع اور گہرا تعاون جاری ہے۔ چین ، پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی  کو مضبوط بنانے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ، صنعتی، تجارتی، ڈیجیٹل اور گرین کوریڈور کی تعمیر  کا خواہاں ہے۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ ہم چینی کاروباری اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط کریں گے اور پاکستان کی صنعت کاری کے عمل کو آگے بڑھانے اور اس کی پائیدار ترقی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان چینی  کاروباری اداروں کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ اور آسان ماحول پیدا کرے گا۔

%d bloggers like this: