Official Web

پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان کا استعمال؛ مہوش حیات بھی بول پڑیں

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے قومی اسمبلی میں سیاستدانوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی غیر اخلاقی زبان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز قومی اسملبی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔ مہوش حیات نے قومی اسمبلی اجلاس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کراتے ہوئے سیاستدانوں اور وزرا کی جانب سے پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے پر غصے اور حیرت کا اظہار کیا۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر لکھا یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جب ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر اس طرح ذاتی حملے کرتے ہیں یہ کہیں بھی قابل قبول نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ایک حد ہوتی ہے تاہم یہاں یقینی طور پر اس حد کو پار کیا گیا۔ اپنی بات کہنے کے اور بھی بہتر طریقے ہوسکتے ہیں۔ مستقبل میں اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔