Official Web

کراچی سرکلرریلوے کی ساری اراضی نکالیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلرریلوے کی ساری اراضی نکالیں گے۔

وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹونے کیا ڈیلیورکرنا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بغیرکچھ نہیں ہورہا، یہ ایک بارلاٹھی چارج کرتے ہیں تو سارا نتیجہ نکل آتا ہے، مراد سعید، ہم اورسندھ حکومت ایک جگہ پرہیں، کراچی سرکلرریلوے کی ساری اراضی نکالیں گے کیونکہ چار، پانچ کلومیٹرپرتھوڑی مزاحمت ہے، کراچی سرکلرریلوے کی اراضی پرآپریشن کیے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کا بزس پلان بھی آگیا، ایم ایل ون کے ٹینڈرزکی تاریخ آنا قوم کی کامیابی ہے، سپریم کورٹ اوراسد عمر کا شکریہ ادا کرنا ہے۔