Official Web

کٹھل، غذائیت سے مالا مال فروٹ

کٹھل ایک ایسا فروٹ ہے  جسے غذائیت سے مالامال تصور کیا جاتا ہےاور  اس کو مختلف طریقوں سے بنا کر خوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔

کیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو کٹھل کی ظاہری شکل کو دیکھنے کے بعد اسے کھانے سے اجتناب کرتے ہیں؟

اگر ایسا  ہے تو آج ہم آپ کی اس پریشانی کو حل کرنے والے ہیں، جب آپ کٹھل کی غذائی افادیت جان لیں گے تو آپ یقیناً اسے اپنی خوراک میں شامل کریں گے۔

چلیں اب غذائیت سے مالامال فروٹ کٹھل کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں۔

1۔ خون میں شکر کی معتدل مقدار

کٹھل کم گلائسیمک انڈیکس والا فروٹ ہے جو خون میں موجود شکر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے جب کے اسے فائبر (ریشہ) حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

2۔ وٹامن سی سے بھرپور

کٹھل میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، میری لینڈ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ایسی ڈائٹ جس میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے اس سے امراضِ قلب، فالج اور کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

3۔ معتدل بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر والے افراد اگر کٹھل کو اپنی غذا میں شامل کرلیں تو یہ ان کی صحت کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوگا کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو معتدل رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

4۔ نظامِ قوت مدافعت

کٹھل میں وٹامن سی اور وٹامن اے بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ متعدد انفیکشنز کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نظامِ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

5۔ جلد کے لیے بھی بہترین

کٹھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی پایا جتا ہے جو کہ جلد کی صحت بہترین بناتا ہے اور ساتھ ہی قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔