Official Web

موٹرولا کمپنی نے دو نئے سمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

لاہور: ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی موٹرولا کی جانب سے متعارف کرائے گئے سمارٹ فونز کو موٹو جی پاور اور موٹو جی سٹائلوس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ دونوں فونز موٹرولا کمپنی کے مڈرینج فونز ہیں۔ موٹو جی سٹائلوس میں سام سنگ کے گلیکسی نوٹ کی طرح سمارٹ پین فراہم کی گئی ہے۔ دونوں فونوں کے فیچرز کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔

موٹو جی پاور کی قیمت 249 ڈالرز جبکہ موٹو جی سٹائلوس 299 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔

6.4 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس موٹو جی پاور فون میں 1080p ریزولوشن دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوالکوم سنیپ ڈراگون 665 پراسیسر کا امتزاج ایڈرینو 610 جی پی یو سے کیا گیا ہے۔ فون میں 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 16 میگاپکسل پرائمری کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا شامل ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا سیلفیز لینے کے لیے پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

موٹو جی سٹائلوس فون میں بھی 6.4 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 1080p ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر موجود ہے۔ اس فون میں 128 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے تاہم اس میں بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔ اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا مگر اس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 16 میگا پکسل ایکشن کیمرا اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے، اس کے فرنٹ پر بھی 16 میگا پکسل کیمرا ہے

%d bloggers like this: