Official Web

سندھ میں گورنرراج وفاقی حکومت کا خواب ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کئی بار پیش گوئیاں کی گئیں کہ سندھ حکومت جارہی ہے،لیکن اب بھی قائم ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے، صرف مخالفین کو دباوَ میں رکھنے کے لیے حربے استعمال کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے لیکن ہم تمام تر دباؤ کے باجود خاموش نہیں ہوں گے، سندھ میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خواب ہے، کئی بار پیش گوئیاں کی گئیں کہ سندھ حکومت جارہی ہے لیکن حکومت اب بھی قائم ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ لاگوں کو دھونڈنے کے لئے موبائل ایپ لانچ کررہے تھے لیکن انہیں اپنے ارد گرد بیٹھے کرپٹ لوگ نظر نہیں آرہے، موبائل ایپ ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو کیوں نہیں پکڑ سکی، بی آرٹی مالم جبہ کیس کی آج تک کوئی تفتیش نہیں ہوئی، اپنی جعلی حکومت بچانے کے لئے سمجھوتے کرتے ہیں، عمران خان نوازشریف کو باہر بھیج کر کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا، لوگ آپ کو پہچان گئے، جھوٹ بولنا بند کریں آپ سلیکٹڈ ہیں عوام نے پہچان لیا ہے، عوام کٹھ پتلی کے تماشے نہیں دیکھنا چاہتے، مسائل کاحل چاہتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف کو سزا ہوچکی تھی اور آصف زرداری پر صرف الزامات ہیں اور کوئی الزام ثابت بھی نہیں ہوا لیکن وہ پھر بھی جیل میں ہیں، طبی بنیادوں پرنوازشریف کو ریلیف ملنا ان کاحق تھا، آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی، ضمانت ہوئی توآصف زرداری کوکراچی کےاسپتال میں منتقل کریں گے، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

%d bloggers like this: