Official Web

سام سنگ گیلکسی ایس الیون میں 108 میگا پکسل کیمرہ اور 8 کے ویڈیو فیچر

لندن: اسمارٹ فون کے تیزی سے بدلتے ہوئے رحجانات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے تقریباً حتمی طور پر کہدیا ہے کہ نئے سام سنگ فون میں بطورِ خاص کیمرے اور بیٹری کے نئے فیچر متعارف کراتے ہوئے 108 میگا پکسل کیمرہ پیش کرسکتی ہے۔ دوسری جانب یہ فون 8 کے ویڈیو شوٹ کرسکے گا۔

اسی فیچر کی وجہ سے بیٹری کی صلاحیت کو بطورِ خاص بڑھایا گیا ہے اور اسے آئی فون کی مطابقت میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب خود بلومبرگ ویب سائٹ نے بھی اس سے قبل 108 میگا پکسل کیمرہ سینسر کی خبر دی تھی۔ تاہم یہ ژیاؤمی جیسی کمپنی نے سی سی نائن پرو میں اسے نصب کیا ہے۔

سام سنگ گیلکسی ایس الیون کےپچھلے کیمرے میں تین عدد سینسر لگائے ہیں جن میں سے ایک الٹراوائڈ اینگل سے ویڈیو بناتا ہے، دوسرا سینسر پانچ گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آگمنٹیڈ ریئلٹی سے بھرپور ایک اور فیچر ہے جو ویڈیو یا تصویر میں حقیقی رنگ بھرتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ’ٹائم آف فلائٹ‘ سینسر بنایا گیا ہے جو انفراریڈ روشنی کی بدولت منظر میں گہرائی شامل کرتا ہے۔

آئی فون الیون پرو میکس کی بیٹری صرف 4000 ایم اے ایچ کی ہے لیکن توقع ہے کہ سام سنگ کے نئے ماڈل میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی۔ اس سے قبل گیلکسی ایس ٹین پلس کی دیرپا بیٹری کو بھی بہت سراہا گیا تھا۔