Official Web

نیشنل ایکشن پلان پر عملدآرمد کیلئے اصطلاحات لا رہے ہیں: شہریار آفریدی

کوئٹہ:  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدآرمد کیلئے اصطلاحات لا رہے ہیں۔ بلوچستان کا پشتون بلوچ اور صوبے میں آباد دیگر اقوام کا ہر فرد ہمیں عزیز ہے۔ ہزار گنجی دھماکے کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہزارہ ٹاﺅن ولی عصر امام بارگاہ میں ہزار گنجی بم دھماکے کہ جاں بحق افراد کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ نو ماہ میں کوئٹہ میں بد امنی کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم ہزار گنجی بم دھماکے نے پوری قوم کو تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے، اس غم میں ہر طبقہ لواحقین کے ساتھ ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ دشمن ہمارے خلاف سرگرم ہے۔ معاشی طور پر مستحکم پاکستان دشمن کو برداشت نہیں ہوتا۔ یہ وقت ہم سب کے متحد ہونے کا ہے۔ اس جنگ میں فورسز سول اور ہر طبقے نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں کسی کا کوئی خوف نہیں ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کا پشتون بلوچ اور بلوچستان میں آباد دیگر قوموں کا ہر فرد ہمیں عزیز ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدآرمد کیلئے اصطلاحات لا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خاص زلفی بخاری، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو، آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد حیات، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام موجود تھے۔

اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار افریدی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں انھیں صوبے میں امن وامان سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

%d bloggers like this: