Official Web

اٹک: کار اور وین میں تصادم، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ٹک:  اٹک کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کار اور وین میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

اٹک پنڈی کوہاٹ روڈ پر کھنڈہ موڑ کے قریب درسکی موڑ پر خوفناک حادثہ ہوا، تیز رفتار ہائی ایس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو 1122 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

%d bloggers like this: