Official Web

آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہوں گی لیکن ہماری مجبوری ہے، شیخ رشید

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قرض کے لیے آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہوں گی لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہماری مجبوری ہے۔

کراچی میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ معاشرے میں پیسے کی فراوانی سے کرپشن بڑھی ہے، معاشرہ من حیث القوم کرپٹ ہوچکاہے، کرپشن پر جس کو پکڑتے ہیں وہ بیمار ہوجاتا ہے، عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں جانے دو، زیر حراست کسی جان چلی گئی تو ہمارے گلے پڑے جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولوی اور کاروباری کبھی خوش نہیں ہوسکتا، بزنس مین ملک چلاتا ہے لیکن خرابیاں بھی انہی سے ہوتی ہیں، متعلقہ محکمے کے وزیر اور سیکریٹری کے بغیر کرپشن نہیں ہوسکتی، سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا،آئی ایم ایف کی بڑی سخت شرائط ہوں گی لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانا مجبوری ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملک میں مال بردار ٹرینوں میں اضافہ کررہے ہیں، جناح ایکسپریس ٹرین چلائی ہے اور جلد سرسید ٹرین بھی چلائیں گے، گرین لائن ٹرین اوررحمان باباایکسپریس میں بچوں کا کرایہ نصف کردیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: