Official Web

وزیراعظم 25 اپریل کو 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ 4 روز پر مشتمل ہو گا جس کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ، چینی ہم منصب لی کی کیانگ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران توانائی اور ریلوے سمیت مختلف معاہدے بھی کئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا ہر موسم اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست ملک چین کا 25 اپریل سے سرکاری دورہ شیڈول ہے جو چار روز جاری رہے گا، کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیار،اور وزیر شپنگ علی زیدی شامل ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی چین جائیں گے، دورہ چین کے دوران توانائی، ہاوسنگ، ریلوے سمیت مختف معاہدے ہوں گے جبکہ سی پیک سے متعلق بھی اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر، چینی وزیر اعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔