Official Web

واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ مشکل آسان

کیلیفورنیا:  پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل کو آسان کر دیا۔

میڈیا رپورٹسکے مطابق عمومی طور پر کوئی بھی واٹس ایپ یوزر گروپ بنا کر بغیر اجازت کسی بھی صارف کو ایڈ کرتا تھا جس پر صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے تھے اور بلا اجازت کسی انجان گروپ میں زبردستی ایڈ ہونے کے معاملے پر میسجنگ ایپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ اب واٹس ایپ نے اس پریشانی کا حل پیش کر دیا ہے۔
ایڈمن کنٹرول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ نے صارف کو گروپس میں ایڈ ہونے یا نہ ہونے کا اختیار دے دیا ہے، اس نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے کسی کو گروپ میں ایڈ کرنے کیلئے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔