Official Web

پاکستانی اداکار کی اینجلینا جولی کے ساتھ مارول کامک سیریز میں انٹری

فلم کی کہانی 1976ء میں جاری ہونے والی کامک سیریز کی کہانی پر مشتمل ہے (فوٹو: فائل)

فلم کی کہانی 1976ء میں جاری ہونے والی کامک سیریز کی کہانی پر مشتمل ہے (فوٹو: فائل)

لاس اینجلس: پاکستانی نژاد امریکی اداکار و کامیڈین کمیل ننجیانی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ مشہور مارول کامکس سیریز میں دھماکے دار انٹری دیں گے ۔

مشہور زمانہ مارول کامک سیریز کے نئے ایڈیشن کو منفرد بنانے کے لیے اس بار ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سپر ہیرو ’سرسی‘ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ اُن کے مد مقابل اس سیریز کے نئے ایڈیشن میں سلیکون ویلی اور ’ٹوائے لائٹ زون ریبوٹ‘ جیسی سیریز میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی پہلی بار سپر ہیرو کے طور پر شامل ہوں گے تاہم ان کا کردار ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

مارول سیریز کے نئے آںے والے ایڈیشن کی کہانی 1976ء میں جاری ہونے والی کامک سیریز کی کہانی پر مشتمل ہے جسے نامور ہدایت کار چلوئے چاؤ ڈائریکٹ کر رہے ہیں جب کہ مارول کے اسٹوڈیو چیف  کیون فیج پروڈیوسرشپ کے فرائض انجام دیں گے۔