Official Web

مودی حکومت کی جنگ کا ماحول بناکرانتخابات جیتنے کی سازش بےنقاب ہوچکی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو گرانے سے متعلق بھارتی دعویٰ بے نقاب ہونے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ ’سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور یہ ہمیشہ بہترین پالیسی ہے، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگی جنونیت سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی ایف سولہ 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’بھارت کا ایف سولہ گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی دفاعی حکام نے بھی تصدیق کردی کہ پاکستان کا کوئی ایف سولہ غائب نہیں‘۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

The truth always prevails and is always the best policy. BJP’s attempt to win elections through whipping up war hysteria and false claims of downing a Pak F 16 has backfired with US Defence officials also confirming that no F16 was missing from Pakistan’s fleet.

6,260 people are talking about this

واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی جریدے ‘فارن پالیسی’ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو ایف سولہ طیاروں کو گننےکی پیشکش کی تھی اور امریکی اہلکاروں نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونےکی تصدیق کردی ہے جس سے بھارت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔

%d bloggers like this: