Official Web

مقبوضہ کشمیر: زیرحراست ٹیچر رضوان کی تشدد سے شہادت پر آج مکمل ہڑتال

سری نگر:  مقبوضہ وادی میں زیر حراست ٹیچر رضوان کی تشدد سے شہادت پر آج مکمل ہڑتال ہے، سری نگر میں دکانیں، سکول اور دفاتر احتجاجاَ بند کر دیئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے دوران حراست تشدد کر کے کشمیری ٹیچر کو شہید کر دیا۔ حریت قیادت کی اپیل پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے، سری نگر میں کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

اونتی پورہ کے 30 سالہ سکول ٹیچر رضوان اسد کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سترہ مارچ کو حراست میں لیا تھا اور انسانیت سوز تشدد کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

%d bloggers like this: