Official Web

اخروٹ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار

لندن:  اخروٹ کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جریدے جرنل نیوٹریشن ریسرچ اینڈ پریکٹس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔

اس کی وجہ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جو فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا کر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔ تحقیق میں 119 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

%d bloggers like this: